۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ہندو تنظیموں کا دہلی میں ریلی اور اجتماع

حوزه/ بابری مسجد اور رام مندر کے کیس میں رام مندر کی تعمیر پر بل منظور کروا کر قانون سازی میں دباؤ ڈالنا کے لیے ہندو تنظیموں کا دہلی میں ریلی اور اجتماع۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپوڑٹ کے مطابق بابری مسجد اور رام مندر کے کیس میں رام مندر کی تعمیر پر بل منظور کروا کر قانون سازی میں دباؤ ڈالنا کے لیے ہندو تنظیموں کی جانب سے دہلی کے رام لیلا میدان میں ریلی اور اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) ہندوستان کی انتہاپسند ہندو تنطیم کے جوائنٹ سکریٹری سریندر جین نے لوگوں سے خطاب میں کہا کہ “اس اجتماع کا مقصد رام مندر تعمیر کے لئے تمام سیاسی جماعتوں پر دباو ڈالنا ہے تاکہ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں رام مندر کی تعمیر کے لئے بل منظور کروایا جا سکے”

دوسرا ہندو رہنما چالک بھیاجی جوشی نے اپنے خطاب میں کہا: ”بھیک نہیں مانگ رہے، رام مندر پر جلد قانون بنائے حکومت۔ہم چاہتے ہیں جو بھی ہو امن وامان سے ہو”

یاد رہے کہ دہلی میں یہ ریلی اور اجتماع پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس شروع ہونے سے ٹھیک پہلے ہو رہی ہے۔ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کو وزیر اعظم نریندر مودی کے دور اقتدار کے آخری مکمل سیشن کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 11 دسمبر سے شروع ہو جائے گا اور اسی دن دونوں ایوانوں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی بھی شروع ہوگی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .